ابن صفی درسگاہوں میں

Ahmad Safi’s Albums-2

2009ء میں اقبال سکالر جناب خرم علی شفیق صاحب نے پیشگوئی کی کہ بہت جلد اکیڈ میا یا درسگاہیں ابن صفی کی ڈیمانڈ کریں گے اور یہ امر ناگزیر ہے- اس وقت تک اس کے لیے اپنے طور پر انہوں نے ایک سہ کتابی سلسلے پر کام شروع کر دیا تھا جس کے نتیجے میں سائیکو مینشن، رانا پیلیس اور حال ہی میں دانش منزل معرض وجود میں آئیں۔۔۔ دانش منزل –  ابنِ صفی

Link: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10213558875078951&id=1614677269

نیچے ترتیب وار کچھ اہم اقدامات کو درج کیا گیا ہے لنکس کے ساتھ۔۔۔ اور چند تصاویر بھی۔۔۔

سن دوہزار نو اور دس سے تعلیمی اداروں کی لائیبریریز سے عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے پورے پورے سیٹ آرڈر کیے جانے لگے جو پہلے کبھی نہ ہؤا تھا- 2010ء میں کراچی آرٹس کاؤنسل میں اردو کانفرنس میں آئے ہؤے جامعہ دہلی کے پروفیسر ارتضیٰ کریم صاحب نے اردو کی ترویج کے لیے ابن صفی، کھلونا اور بانو کو واپس لانے کی بات کی جس کا ذکر جمیل الدین عالی صاحب نے روزنامہ جنگ میں اپنے کالم میں بھی کیا۔ واضح رہے کھلونا اور بانو بالترتیب بچوں اور خواتین کے اردو جرائد تھے جو اب بند ہو چکے ہیں-

Link:

https://jang.com.pk/news/40038

2013ء میں خرم صاحب کی زیر نگرانی ترتیب دیے گئے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے نصاب میں ابن صفی کو شامل کیا گیا- یہ کتابیں لاھور کے کئی پرائیویٹ سکولوں میں زیر استعمال ہیں۔


11April 2013:

“Ibne Safi mentioned in 6th-8th grade Social Studies Books…”

Khurram Shafique sb. had predicted this around 2009… Academia will ask for Ibne Safi… I guess the time has come …

 

2014ء میں ہمارے صاحبزادے نے خبر سنائی کہ ان کی کلاس کو گرمیوں کی چھٹیوں میں اردو کا جو کام دیا گیا ہے اس میں ابن صفی کی عمران سیریز کے کوئی سے دو ناول پڑھنے اور پھر عمران کی ٹیم کے لیے کوئی دو کردار تخلیق کر کے ایک مختصر کہانی لکھنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک تبصرہ اس بات پر کرنا ہے کہ ابن صفی اپنی ناولوں میں حب الوطنی کا جذبہ کیسے بیدار کرتے ہیں-


June 7, 2014:

“Academia embraces Ibne Safi… Proud of my grandfather.

Summer homework for Lahore Grammar School 173 Shadman II Lahore. — Asmer Safi”

 

2015ء میں خرم علی شفیق صاحب نے علامہ اقبال کے قائم کردہ پیمانے کے مطابق درسی کتب کا احیاء کیا اور اس میں بھی ابن صفی کے ناول دشمنوں کا شہر سے ایک اقتباس کو شامل نصاب کیا –

2018ء میں ہندوستان سے بھی خبر آگئی کہ وہاں بھی بھارتی سیریز کی بچوں کی نصابی کتب میں ساتویں جماعت کی اردو کی کتاب میں ابن صفی کی ایک غزل شامل کر لی گئی ہے

 

Mushtaq Ahmed Qureshi

السلام عليكم…ابن صفی علیہ الرحمہ کی ایک غزل کو بھارت کے اردو نصاب میں شامل کرنے کی اطلاع آپ کو دی تھی۔اللہ کا فضل ہے کہ ہم لوگوں کی کوششیں بارآور ہونے لگی ہیں …

Published on June 24, 2018

یہ بھی پڑھیں: مقدس سیلفیاں

FB Comments:

Leave Your Facebook Comments Here

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے