لاہور: 87 ہزار ایکٹر گرین لینڈ کو رہائشی و کمرشل کرنے کی تیاری

لاہور کے ماسٹر پلان 2050ء کے پہلے مرحلے میں 87 ہزار ایکڑ اراضی کو گرین سے رہائشی اور کمرشل کرنے کی تیاری

ایک اخباری خبر کے مطابق لاہور کے ماسٹر پلان 2050ء کے پہلے مرحلے میں 87 ہزار ایکڑ اراضی کو گرین سے رہائشی اور کمرشل کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ حکومتِ پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق ابتدائی طور پر کاہنہ کاچھا اور ملحقہ علاقوں کی 32 ہزار ایکڑ اراضی کو گرین سے رہائشی اور کمرشل لینڈ میں بدلا جائے گا۔ یہ لاہور ماسٹر پلان 2050ء کے منصوبے کے تحت کیا جائے گا۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں مسلسل پہلے نمبر پر آتا رہا ہے۔ جہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ لاہور سے آلودگی کا خاتمہ کرنے کے لئے ماحول دوست اقدامات کئے جائیں وہاں اس نوعیت کے اقدامات کے ماحول پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کیجئے

آئے اس اہم مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔ آپ کی رائے ہمارے لئے بہت قیمتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

کامریڈ حسن ناصر شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے